تاجر مبارک ماہ میںمنافع 50فیصد کم،ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،طاہر اشرفی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مولانا طاہر اشرفی نے تاجر تنظیموں سے رمضان میں منافع 50 فیصد کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ماہ میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، نمازی مساجد کے اندر ماسک کا استعمال کریں۔ فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، ناقدین کو جب سیاسی میدان نہیں ملتا تو مذہب کے حوالے سے سوال اٹھانا شروع ہوجاتے ہیں،بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے،رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں،حکومت مہنگائی کو قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع پچاس فی صد کم کر دیںوزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر کے ساتھ دو روز قبل کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف مسالک کے سکالرز نے شرکت کی۔