پاکستانی نین عابدی امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکہ کیلئے کھیلیں گی۔پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئے کھیلوں گی۔ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔