ڈکٹیشن کے ماحول میں اتحاد نہیں چلتے، پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں،شیری رحمان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کو جوابدہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کا کوئی آئین نہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری سی ای سی سوچے گی کہ کیا جواب دینا ہے، ھم اس طرح چارج شیٹ کے ذریعے جوابدہ نہیں ہیں، ھم چاھتے ہیں گفت و شنید ہو اور موذوں ماحول میں بات کی جائے، ڈکٹیشن کے ماحول میں جمہوری اتحاد نہیں چلتے، پیپلزپارٹی کی اکیس رکنی اکثریت کی بنیاد پر ہی قائد حزب اختلاف سینٹ بنایا گیا، کون ہی ڈی ایم میں دراڑیں ڈال رہا ہے؟ چیئرمین بلاول پی ڈی ایم کے بانی ہیں، سلیکٹڈ سرکار کو ہٹانا بہت ضروری ہے، انہوں نے ملک کے تمام ادارے تباہ کردئے ہیں، ھمارا ھدف سلیکٹڈ سرکار ہے، ایک دوسرے پر تنقید پی ڈی ایم سے نہیں ہونی چاہئے تھی ۔