حکومت ڈلیور نہیں کر سکی تو معافی مانگے اور گھر چلی جائے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل کبھی بھی حکمران طبقہ کی ترجیحات میں نہیں رہا۔ وزیراعظم نے آدھی مدت اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوؤں سے گزار لی۔ قوم حکمرانوں کی رام کہانیاں مزید سننے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو لوگوں سے معافی مانگے اور گھر چلی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔