حسن علی کے ایک اوور میں 4 چھکے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں حسن علی نے اننگز کے 48 ویں اوور میں چار چھکے لگا دیئے۔سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔