چیک ڈس آنر کے مقدمات میں ملوث شخص تیسرے فلور سے گرکر جاں بحق

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف الیون ون میں سوائے ریزیڈنشیاء میں 55 سالہ شخص تیسرے فلور سے گرنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کے چیک ڈس آنر کے دو کیسوں کی تفتیش سی آئی اے پولیس کو دی گئی تو گزشتہ شب پولیس پارٹی نے کیسوں میں نامزد علی عباس کی گرفتاری کیلئے اس کے اپارٹمنٹ نمبر405 میں ریڈ کیا تو اس نے پائپ کے ذریعے نیچے اترنے کی کوشش کی لیکن پائپ ٹوٹنے سے وہ پائپ سمیت نیچے جاگرا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم اس کے ورثاء نے الزام لگایا کہ مدعی مقدمہ نے ریڈ کرایا اور چھاپے کے دوران اسے دھکا دیکر گرادیا جس سے 55 سالہ علی عباس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے تفتیش میں جائے وقوعہ کے اطراف سی سی فوٹیج کا ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جمع شدہ شواہد کی روشنی میں کیس کی تفتیش کی جاسکے پولیس کے مطابق علی عباس پراپرٹی کا بزنس کرتا تھا جس کے خلاف دو مقدمے تھانہ کوہسار میں چیک ڈس آنر کے درج تھے اور گرفتاری کے خوف سے اس نے اپنے رہائشی فلور سے نچلے فلور میں اترنے کی کوشش کی اور گرجانے سے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش پمس ہسپتال منتقل کردی گئی۔