دو موٹر سائیکل چور وں سمیت تین ملزمان گرفتارکرلئے گئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سبزی منڈی نے دو موٹر سائیکل چور وں سمیت تین ملزمان گرفتارکرلئے ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی ملک لیاقت علی معہ افسران و جوانوں پر مشتمل ایک پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزمان میں شہزاد ولد گل حمیداور عمران ولد عطا گل سکنہ نوشہرہ کلاں تحصیل و ضلع نوشہرہ شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے،ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیںاور جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے ہیں، جبکہ سبزی منڈی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران چوری میں ملوث ملزم منیر احمد ولد عبدالحمید سکنہ مسلم کالونی بری امام اسلام آباد کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضہ سے دو موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لی گئی ہے ،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ بھارہ کہو پولیس کے ایس ایچ او حبیب الرحمان معہ ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں ایک اشتہاری عامر شہزاد عرف ساجو کو گرفتار کرلیا ہے۔