ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ظفرا گینگ گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ظفرا گینگ گرفتار،تھانہ بنی پولیس نے ظفرا گینگ کے 4 ارکان رانا محمد ساجد،محمد جنید جاوید،محمد ظفر اور منیر کو گرفتار کرکے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران لوٹے گئے زیورات مالیتی 28 لاکھ روپے ، نقدی 1لاکھ 20 ہزار روپے اور اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکرلیا، گینگ کے ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے صرافہ بازار میں گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔