کم کارڈیشین بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل
ملتان (ویب ڈیسک ) امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔امریکی جرید ے فوربز کی
جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رئیلٹی اسٹار اور کاروباری خاتون کم کارڈیشین ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔فوربز کے مطابق ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔