دو گھروں سے اڑھائی لاکھ روپے ،پرائز بانڈز،زیورات،قیمتی اشیاء چوری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ریس کورس کو عابد حسین نے بتایا کہ علامہ اقبال کالونی میں میرے گھرکے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ، اڑہائی لاکھ روپے کی نقدی،میری زوجہ کے طلائی زیوارات دو بالیاں، سونے کی انگوٹھیاں،3 تین عدد، ایک عدد سونے کی چین ، لاکٹ، ایک عدد مائیکروویوو اوون اور گھر میں موجود راشن سونا وزنی تقریباً1/2/ 2 تولہ مالیتی تقریباً -/250000 روپے چوری کرلئے گئے تھانہ پیرودھائی کوخوشام الدین نے بتایا کہ مین پیرودھائی روڈ پر تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میںسات ہزار روپے کی نقدی ،اے ٹی ایم ،سروس کارڈ ، شناختی کارڈ تھے تھانہ نصیر آباد کومحمد رفیق نے بتایا کہ مصریال روڈ پرمجھے گھرسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی ، اے ٹی ایم چھین لئیتھانہ روات کو ثاقب نوید نے بتایا کہ فیز8 میں میرے گھر کا لاک توڑ کر 14 تولہ سونا ، چار ایل سی ڈی ، گھڑیاں اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ ریس کورس کو روی پر ویزنے بتایا کہ میری کار نمبر HT-319ٹریفک دفتر سے چوری کر لی گئی۔