عفت عمر کورونا ویکسین لگوانے پر شرمندہ ، عوام سے معافی مانگ لی
ملتان (ویب ڈیسک ) پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے میر ٹ سے ہٹ کر کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔ ٹوئٹر پر عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔