پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سال 2011 میں پاکستان میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی جس کا بظاہر مقصد پاکستان سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔