پی سی بی کا ترمیم شدہ آئین کالعدم درخواست پر حکام سے جواب طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے پی سی بی کا ترمیم شدہ آئین 2019 کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر حکام سے 28 اپریل کو پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ سکروٹنی کے عمل کو جاری رکھیں لیکن عدالتی حکم تک حتمی فیصلہ نہ کیا جائے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں محمد صدیق نے کونسل خالد اشرف خان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 19 اگست 2019 کے پی سی بی آئین میں کلبوں کی رجسٹریشن سے متعلق ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔