سابق وزیر خزا نہ شوکت ترین کی نیب اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست
اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ 2 رینٹل پاور ریفرنسز میں احتساب عدالت سے بریت کے خلاف نیب اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے جون 2020ء میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر ملزمان کو پیراں غائب اور ساہو وال رینٹل پاور ریفرنسز سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جسے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔