نین عابدی کو امریکہ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا۔