رحیم یار خان میں جدید ترین عالمی معیار کا جمنازیم بنایا جائے گا: ثاقب ندیم
رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ ) ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لیے رحیم یار خان میں جدید ترین عالمی معیار کا جمنازیم بنایا جائے گا اس بات کا اعلان سابق ٹیبل ٹینس چیمپین بہاول پور ڈویژن میاں ثاقب ندیم نے ڈسٹر کٹ ٹیبل ٹینس چیمپین شپ 2021ء جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ثقلین امام، شیر زمان اور میاں طلحہ لیاقت بھی موجود تھے۔ میاں ثاقب ندیم نے مزید کہا کے ضلع رحیم یار خان کے نامورسپوت افتخار الحق نے پوری دنیا میں رحیم یار خان کا نام ٹیبل ٹینس کے حوالے سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔