کراچی ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں6افراد ہلاک،3زخمی
کراچی (وقائع نگار)کراچی کے مختلف حادثات میں بچے اورخاتون سمیت 6افرادہلاک 3زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق نادرن بائی پاس چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40سالہ سعیداور18سالہ نامعلوم شخص زخمی اوراسٹیل ٹاؤن قائد اعظم پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں 24سالہ میرحسن شیخ جاں بحق جبکہ ملیر 15جامعہ ملیہ پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 25سالہ محمدیوسف ولدشکیل جاں بحق ہواادھرگلستان جوہر منور چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 30سالہ گلزارولدستارجاں بحق جبکہ 25سالہ اکمل ولدفضل اور45سالہ نامعلوم خاتون زخمی ہوئیں جبکہ شادمان نمبر02 کے قریب فلیٹ سے 36سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کی پھندالگی لاش ملی دوسری جانب سرجانی سیف المری گوٹھ کے قریب گھر کے ٹینک میں 6سالہ بچہ جونی ولدانورمسیح اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا،ہلاک اورزخمی افرادکوچھیپااورایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اورعباسی اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔