کراچی، اندھے قتل کا واقعہ عشق میں ناکامی کا شاخسانہ نکلا
کراچی (وقائع نگار)ماڈل تھانہ کلفٹن پولیس نے اہم کارروائی کے دوران ہندو نوجوان دیپک کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا، ، ایس پی کلفٹن توحیدمیمن کے مطابق ملزم آدم نے 29 مارچ کو کلفٹن بلاک ون میں دیپک اور ساتھی آکاش پر گولیاں چلائیں،پولیس نے انکشاف کیاکہ اندھے قتل کا واقعہ عشق میں ناکامی کا نتیجہ نکلاہے ،آدم حنا نام کی لڑکی سے پیار کرتا تھا جبکہ حنا کی منگنی دیپک سے طے ہو گئی تھی ، پولیس کاکہناہے کہ29 مارچ کو آدم گھر سے موٹر سائیکل پر پستول لے کر نکلا ،ملزم نے موٹر سائیکل پر دیپک کا پیچھا کیا اورموقع ملتے ہی دیپک اور اس کے دوست پر فائرکردیئے ،دیپک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ آکاش نامی نوجوان زخمی ہوا ،پولیس نے گرفتار ملزم سے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے ،واقعے کو مختلف رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی جبکہ ہندو برادری کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ،پولیس نے سات روز کے اندر معمّہ حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ عشق میں ناکامی کے بعد دیپک کو قتل کیا۔