کراچی، چنگچی رکشہ کو کچلنے والا ٹرالر ڈرائیور گرفتار
کراچی (وقائع نگار)انوسٹی گیشن منگھو پیر پولیس نے دو افراد کو ا ٹرالر سے کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کر گرفتار کر لیا ، تھانہ منگھو پیر میں ملزم ڈرائیور رفیق ولد مومن مورخہ 30-03-2021 کو بمقام نورس چورنگی منگھو پیر روڑ پر انتہائی تیز رفتاری , غفلت و لا پرواہی سے اپنے اٹھارہ وہلر ٹرالر کو چلا رہا تھا جسکی وجہ سے چنکچی رکشہ سے ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی زد میں آ کر 12 سالہ ناظم ولد بلال اور 20 سالہ صادق ولد جلال خان جاں بحق جبکہ آصف علی ولد غلام یاسین اور بلال ولد جلال خان زخمی ہو گئے تھے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ملزم کو مخبرخاص کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔