اوگر ا کی مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول اور ڈیزل سٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کے اپنے سٹاک کو کم از کم 20 دن کے مجوزہ ذخیرہ کو برقرار رکھیں۔ ترجمان کے مطابق یہاں بتانا ضروری ہے کہ ملک میں تیل کا مناسب ذخیرہ دستیاب ہے لیکن فصلوں کی کٹائی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سٹاک کو برقرار رکھیں۔