فیصل بینک کاای ایف یو لائف کے ساتھ اشتراک
کراچی ( کامرس رپورٹر) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے شرعی اصولوں کے مطابق تیار کردہ 'منزل اکاؤنٹ' کا اجرا ء کیا ہے تاکہ مالی اہداف کے حصول کے لیے کسٹمرز کی مستقل بنیادوں پر بچت کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ کسٹمرز کو اپنے مالیاتی منصوبوں کے مطابق بچت کی گئی رقم کی مالیت اور مدت کے انتخاب کی سہولت میسر ہو گی جہاں وہ ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی یا سالانہ بنیادوں پر رقم کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ کسٹمرز کی مالیاتی خواہشات کو یقینی بنانے کے لیے یہ اکاؤنٹ کسی بھی غیرمتوقع یا مشکل حالات سے بچاؤ کے لیے مضمر تکافل کوریج فراہم کرتا ہے۔اس تجویز میں شامل تکافل کوریج کو ای ایف یو لائف ونڈو تکافل آپریشنز کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔