، پی آئی اے کے کارکنان کی ادارے کی بہتری کے لئے کی جانے والی کوشش مثالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید اچھی خبریں جلد ہی سامنے آئیں گی اور ہم سب سے قابل اعتماد اور محفوظ ترین ایئر لائن کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کارپوریٹ کوالٹی اشورینس کی ٹیم کی کاوشوں کو اور تمام محکموں کے چیف اور ان کے متعلقہ کوالٹی کنٹرول ٹیموں کی تعریف کی جو حفاظت کے تمام معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن کے ایگزیکٹو کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ا یئرلائن کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اس اہم کامیابی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ سال کے دوران پاکستان میں ہوابازی کے شعبہ میںمزید بہتری اور ترقی ہو گی۔