یوبی ایل اور نفٹ ای پے کے مابین معاہدہ
کراچی ( کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کا ڈیجیٹل ادائیگی کے فروغ کیلئے نفٹ ای پے کے ساتھ معاہدہ۔ جس کا مقصد یو بی ایل برانچ اور اومنی صارفین کو محفوظ ای کامرس لین دین کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یو بی ایل کے صارفین یوبی ایل اور نفٹ کے حامل تاجروں سے آن لائن خریداری کر سکتے ہیں، جو محفوظ اور سکیور ہوگی۔ معاہدے کی تقریب میں نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب، ہیڈ آف ڈی ایف ایس فواد عبد القادر، ہیڈ آف بزنس ڈیولپمنٹ عمران کورائی جبکہ یوبی ایل کی جانب سے ہیڈ آف ڈیجیٹل پیمنٹ محمد ہمایوں سجاد، ہیڈ آف ڈیجیٹل چینل امین رحمان، ہیڈ آف ڈیجیٹل پیمنٹ ایکسپٹنس ارسلان عارف، ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ عدنان جاوید اور ہیڈ آف ڈیجیٹل کمیونیکیشن عالیہ احمد موجود تھے۔