سیلز ٹیکس امور میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح حماد اظہر
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس کے امور میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام اصلاحات اور ٹیکس امور میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر خزانہ حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں پاور سیکٹر میں بہتری کے اقدامات پر روشنی ڈالی نیز سوشل پروٹیکشن اور دیگر شعبوں میں بنک کے تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اسٹرکچرل اصلاحات کے اطلاق اور سوشل سیفٹی کیلئے عمل پیرا ہے۔