پاکستان فٹبال کے مفاد میں فیصلہ کرینگے ‘ اشفاق حسین
لاہور (آئی این پی) فیفا ہائوس پر قابض اشفاق حسین گروپ کا فیفا پابندی پر کانگرس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ فیفا کی معطلی پرکانگریس کا اجلاس بلایا جائے گا، کانگرس اجلاس میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کے اعلان کا بغورجائزہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وہی فیصلے ہوں گے جس سے پاکستان فٹبال میں بہتری آئے ، پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کی ذمہ دار نارملائزیشن کمیٹی ہے۔اشفاق حسین نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کو الیکشن کے لیے 18ماہ کا مینڈیٹ دیا لیکن وہ ناکام رہی ، فیفا اپنی کمیٹی کی غلطی کی سزا پاکستان کو دے رہا ہے۔