چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ کے بقیہ میچز ملتوی
کراچی (اسپوٹس رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںکے سی سی اے کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میںآرایم جی ماروکس نے آپریشن واریرز کو 32 رنز سے شکست دیدی ،اس میچ میں نیشنل بینک کے اجمل دہلوی نے عمیرالحق کو مین آف دی میچ قرار دیا ،اس موقع پر سلمان حسین کاظمی ،عرفان الدین اور دیگر موجو د تھے ،آرایم جی کے کپتان سید شعیب الرحمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 ,وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیا،شاکر احمد خان نے 23 گیندوں پر 47 رنز فرحان اسلم نے37 گیندوں پر 32 رنز اور فرحان شفیع نے 20 گیندوں پر 22 رنز بنائے،جبکہ محمد احسن خان نے22 رنز دیکر اورسید شعیب الرحمن نے 38 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی ،جواب میں آپریشن واریرز مقرررہ اوورز میں 8 ، وکٹوں پر112 رنز اسکور کرسکی ،سیدسہیب الرحمن نے33 اور جواد قریشی نے 32 رنز بنائے،عمیرالحق کی تباکون بولنگ 18 رنز دیکر 4 وکٹ خالدعلی خان نے 20 رنر دیکر 2 ، وکٹ حاصل کی ، درین اثنانیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ ارشد حسین نے گوریمنٹ آف سندھ کے احکامات کی روشی میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ،یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، معین خان کرکٹ گرائونڈ،لانڈھی جمخانہ گرائونڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم ، ٹی ایم سی گرائونڈ ،نیاناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم، النادی لبرہانی گرائونڈ ،ہل پارک گرائونڈ، اسٹن اسٹار گرائونڈ پر منعقدہ چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کروناوائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے فی الحا ل ملتوی کردیے گئے ہیں۔