اردو یونیورسٹی آفیسر ایسو سی ایشن کے انتخابات
کراچی (نیوز رپورٹر )آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (وفاقی اردو یونیورسٹی) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-23ء میں باشعور پینل نے کامیابی حاصل کر لی ۔ الیکشن کمشنر نجم العارفین کے مطابق باشعور ایمپلائز پینل کے معراج محمد صدر‘ خرم مشتاق جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔دیگر عہدوں پر جاوید خان ‘ سینئر نائب صدر‘ شکیل احمد نائب صدر‘ محمد اعجاز ڈپٹی سکریٹری‘ عدنان عتیق جوائنٹ سیکریٹری‘ علی مہدی آفس سیکریٹری ‘ محمد امین مامجی پریس سیکریٹری ‘ سائرہ ناز نائب پریس سیکریٹری جبکہ نور محمد بلوچ خازن منتخب ہوئے۔