شیعہ مسنگ پرسنز کیلئے دھرنا جاری‘ جشن انوار شعبان کی محفل بھی منعقد
کراچی (نیوز رپورٹر )ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔شرکائے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادری کے وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان بشپ کونسل خادم بھٹو ،پاکستان خاکسار تحریک کے نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید نصر عسکری ،پیر کفیل احمد سمیت دیگر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسن کے رہنماؤں علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ یدر عباس عابدی،مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ ،مولانا فرخ عباس ،علامہ مبشر حسن سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر شرکاء دھرنے سے خطاب میںامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی سیکرٹری جنرل عارف الجانی نے کہا کہ ایک آزاد جمہوری ریاست کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی باسیوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرے۔انہوں نے کہا جبری لاپتا افراد اور ان کے اہل خانہ کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔دھرنے میں جشن انوار شعبان کے حوالے سے محفل بھی منعقد کی گئی جس میں جعفریہ الائنس کے سیکرٹری جنرل شبر رضا،معروف نوحہ و منقبت خواں ،شادمان رضا ،،رضوان حیدر،ظل حیدر،رضا عباس زیدی،میر سجاد ،شعرائے کرام میرحیدر تکلم ،زیشان عابدی سمیت دیگر نے اپنے کلام پیش کئے ۔