کورنگی میں کڈنی سینٹر کے فلٹر کلینک کا افتتاح
کراچی(نیوز رپورٹر)دی کڈنی سینٹر نے کورنگی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔ اس کلینک کو ایک مخیر خاندان نے عطیہ کیا ہے۔ یہ کلینک علاقے کے لوگوں کو جو گردے اور مثانے کے امراض میں مبتلا ہیں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کلینک کے ذریعے نہ صرف مریضوں کی اسکریننگ کی جائے گی بلکہ یہاں مفت طبی مشورہ، بنیادی لیب ٹیسٹ اور الٹراسائونڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔ اس موقع پر ادارے کے سی ای او ڈاکٹر عاصم احمد نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلٹر کلینک کے قیام اور چلانے میں مدد فراہم کی۔