پولیس نے خاتون کی کروڑوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کر ادی
لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس نے اوورسیز پاکستانی خاتون کی کمرشل پراپرٹی واگذار کرا کراس کے حوالے کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اووسیز پاکستانی خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگذار کروا دی ہے۔سونیا عرفان نامی خاتون نے 2006 ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی جس پر قبضہ گروپ نیقبضہ کرلیااور خاتون کو قانونی معاملات میں الجھائے رکھا، اوورسیز پاکستانی خاتون نے دادرسی کیلئے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی جس پر لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کی زمین سے قبضہ واگذار کروا دیا ہے۔