ایران نے بحیرہ احمر میں اپنے تجارتی جہاز میں دھماکے کی تصدیق کر دی
تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت برائے خارجہ امور نے بحیرہ احمر میں ملک کے ایک تجارتی جہاز میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ایران کی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز جبوتی کے ساحل سے دور بحیرہ احمر میں ہونیوالے دھماکے میں ایرانی تجارتی جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔