سنکیانگ نے سابق عہدیدارکے علیحدگی دہشت گری کے جرائم کا پردہ چاک کردیا
ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغرب میں واقع سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقہ کے عدالتی حکام نے سابق سرکاری عہدیدارشیرزات بادون کے جرائم کاپردہ چاک کردیا ہے جنہوں نے دہشت گردگروہ کے ساتھ مل کر سازش کی اور ایک عہدیدار کی شناخت کے تحت علیحدگی کی سرگرمیاں منعقد کیں۔سنکیانگ کی اعلی عوامی عدالت کے نائب صدر وانگ لانگ ٹانے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شیرزات بادون1966میں ہوتان پریفیکچرکی کانٹی لا پھو میں پیداہوئے جو کہ ہوتان کی مویوکانٹی کے عوامی تحفظ بیوروکے سابق سربراہ تھے اورسنکیانگ علاقائی محکمہ برائے انصاف کے سابق سربراہ تھے۔عدالت کومعلوم ہوا کہ شیرزات بادون اقوام متحدہ کی دہشت گردگروہ کی فہرست میں شامل مشرقی ترکستان اسلامی تحریک(ای ٹی آئی ایم) کے ساتھ منسلک ہوئے،علیحدگی پسندوں اور مذہبی انتہا پسندوں کو مددکی پیشکش کی اورغیرملکی علیحدگی پسندطاقتوں کے ساتھ تعاون کیا۔مئی2003 میں مویو کے عوامی تحفظ بیوروکے سربراہ کے طورپرانہوں نے مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے کلیدی رکن طاہرعباس سے ملاقات کی جوکہ بیرون ملک سے قومی آزادی کامنصوبہ بنانے واپس مویو آئے،شیرزات بادون نے ملاقات میں ان سے وعدہ کیاکہ وہ ان کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔