پبلک سیکٹر سے متعلقہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،خسرو بختیار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارتِ اقتصادی امور میںنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا فنانس، محصولات، مواصلات اور تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کی،اجلاس میں تعلیم کے 1، فنانس/ ریونیو 5 اور مواصلات کے شعبے میں جاری 13 منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بیرونی تعاون سے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت جولائی 20 تا مارچ21 محصولات وصولیوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا، پبلک سیکٹر سے متعلقہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کورونا کی صورتحال میں ای-ایجوکیشن کو خصوصی توجہ دینا ہو گی۔