حافظ آباد:محنت کش کا رکشہ چرانے کے الزام میں 3 ملز موں کیخلاف مقدمہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے محلہ رشیدپورہ سے غریب محنت کش کا رکشہ چرانے کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لیاقت علی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنا رکشہ چمن آئس کریم کے باہر کھڑ اکیا جہاں سے تین مزلمان ندیم، ساجد اور ذیشان اسکا رکشہ چرالے گئے۔