آپریشن،کئی گرفتار:بھارت نے 3کشمیری طلبا کو پاکستان آنے سے روک دیا
سرینگر/ نئی دہلی(کے پی آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے متعدد بے گناہ پکڑ لئے۔ :صحافیوں پر فوجی آپریشن کور نہ کرنے کی پابندی لگا دی گئی ۔بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا و طالبات کو حصول تعلیم کے لیے پاکستان جانے سے روک دیا ہے ۔بھارتی حکام نے پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کو قانونی سفری دستاویزات ہونے کے باوجود دبئی کے راستے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔دبئی کے راستے پاکستان جانے والے میڈیکل کے تین کشمیری طلبا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارت حکام نے انہیں وزارت داخلہ کی این او سی نہ ہونے کا بہانے بناکر دہلی کے ہوائی اڈے پر روک دیا۔ ادھر فوج نے سرینگر‘ پلوامہ‘ شوپیاں کے متعدد علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی محبوب مفتی نے کہا وادی میں سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرانے کے احکامات مودی سرکار کا عدم تحفظ کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔