نواب ٹائون: گیس لیکیج سے آتشزدگی، کھانا بناتے خاتون جھلس گئی
لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔ سمسانی گاؤں میں رہائش پذیر شمائلہ کھانا بنانے کے لئے کچن میں گئی۔ جہاں گیس لیکج کے باعث اچانک سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے شمائلہ جھلس کر زخمی ہو گئی۔ اسے طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔