نیو راوی روڈ: فائرنگ تبادلہ کے بعد زخمی ڈاکو اور ساتھی گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ناکہ نیو راوی پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے ناکے پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران چند گز کے فاصلے پر کرائم ہاٹ سپاٹ پر سنیپ چیکنگ میں مصروف ڈولفن ٹیم 380 فائرنگ کی آواز سنتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ اور تعاقب کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار کر لیے جبکہ1 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کا ٹخنے پر فائر لگنے سے معمولی زخمی ہے۔ جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔