بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کیخلاف سابق میئر لاہور مبشر جاوید کا ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بلدیاتی ادارے کو سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کیخلاف سابق میئر لاہور کرنل مبشر جاوید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور بلدیاتی اداروں کے ارکان کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حکم کو کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیا۔