جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میںشب محافل شبینہ کا انعقاد ایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے ہوگا
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒلاہور میںرمضان المبارک کی 27تا 29ویں شب ہائے مبارکہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی محافل شبینہ کا انعقاد کروناایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے ہوگا۔ محافل شبینہ میں قرآن پاک سنانے کے لیے ملک بھر سے حفاظ وقراء کرام اپنی درخواستیں سادہ کاغذ پر ہمراہ مکمل کوائف نام وپتہ قومی شناختی کارڈ ،حفظ وتجوید کی سند کی فوٹو کاپی ،رہائشی فون یا موبائل نمبر،متعلقہ تھانہ کا ایڈریس وفون نمبر دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف دربار حضرت داتاگنج بخشؒ لاہور میںآج سہ پہر چار بجے تک جمع کراسکتے ہیں انٹرویو 10اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح نو بجے دربار حضرت داتاگنج بخشؒ لاہور میں ہوں گے۔