مساجد میں شرعی لحاظ سے کچھ ایس او پیز پر عملدآمد ممکن نہیں:راغب نعیمی
اہور ( خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مساجد میں شرعی لحاظ سیکچھ ایس او پیز پر عملدآمد ممکن نہیںہے۔حکومت عبادات کی ادائیگی کے لئے مشکلات کے بجائے آسانیاں پیدا کرے،حکومت روزمرہ زندگی میںتمام مقامات پر ایس اوپیز پر عمل کرانے میں ناکام ہوئی۔شاپنگ مال،تجارتی مراکز،منڈیوں اوربازاوں میں6فٹ کاسماجی فاصلہ ممکن نہیں ہورہاتومساجد میںآنے والوں نمازیوں کیلئے یہ پابندیاں کیوں ہیں۔جامعہ نعیمیہ سے وابستہ علماء معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنامثبت کردار کرتے رہیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلف اٹھانے والوں میں صدر مفتی قیصر شہزاد نعیمی،جنرل سیکرٹری مولانا محمدعمران ،سینئر نائب صدرپیر محمدارشد نعیمی، نائب صدر علامہ عبدالرسول ، جوائنٹ سیکرٹری مولانا ضیاء اللہ نورانی، سیکرٹری اطلاعات مفتی فیصل ندیم، مولانا سعید احمدنقیبی، حافظ جاویدشوکت اور مفتی عبدالستار شاکر شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ نمازیوں کاباوضوہوکرآنا محلوں کی مساجد میں توممکن ہے لیکن تجارتی مراکز،منڈیوں اوردیگر عوامی مقامات پر قائم مساجد میںوضوخانہ کابندکرنانمازیوں کو پریشانیوں میں مبتلاکرنے کے مترادف ہے۔حکومت نے نئے ایس او پیز کاعلماء سے میٹنگ سے ایک روز قبل ہی اعلان کردیا ہے جوکہ حکومت کی غیرسنجیدگی کوظاہرکرتاہے۔