مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمان سیاسی بے روزگار ہو چکے :ملک امانت علی
لاہور(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ مریم صفدر اور مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کے لئے سیاسی بے روزگار ہو چکے ہیں، عوام نے ان کی ملک دشمن پالیسیوں کو بْری طرح مسترد کیا ہے،پی ڈی ایم کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار بھی یہی ٹولہ ہے، انہوں نے کہاکہ مریم صفدر اور مولانافضل الرحمان ٹولے کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔