کرونا ایس ای پیز پر عملدرآمدسے متعلق ضلعی انتظامیہ کی 5ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے اکتوبر 2020 سے لیکر اب تک کی کارروائیوں کی کارکردگی جاری کر دی ، 68688 مارکیٹس، دکانوں کو چیک کیا اور 4911 خلاف ورزیوں پر 5363 دکانوں، سٹوروں و میرج ہالز کو سیل کیا گیا۔64 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔