ملک بھر میں4194افراد میں کورونا کی تصدیق جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد4194 جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 تک جاپہنچی ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 2108، سندھ میں1036، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں210، اسلام آباد میں 83جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ۔اب تک سندھ میں 19، پنجاب میں 17، خیبرپختونخوا میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔