اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ آرمی چیف بھی اجلاس میں شریک ہونگے، اس کے علاوہ چاروں وزرائے اعلی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورت حال اور عوامی مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فلائٹ آپریشن میں نرمی پر بھی مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں این ڈی ایم اے حکام میڈیکل آلات کی فراہمی پر بریفنگ دیں گے جبکہ معاون خصوصی برائے صحت کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔