اسلام آباد: چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ہم مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی۔
ٹیلی کانفرنس میں کورونا وائرس پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے معلومات و تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔اس ٹیلی کانفرنس میں دونوں ممالک کی افواج کے طبی ماہرین شریک ہوئے۔
چینی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ ووہان میں کورونا وائرس پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔اورووہان میں کئی ماہ بعد لاک ڈوان ختم کر دیا گیا ہے۔صورتحال بہتر ہونے کے باعث ووہان میں موجود پاکستانی طلبا نے اپنے ہاسٹلز میں پارٹی کا اہتمام کیا۔
اپنے بیان میں چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف لڑ رہی ہیں،اور چینی کمپنی زونگ کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں فری انٹرنیٹ ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئی۔