کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی طرف سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں۔مشیر قانون مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے۔ محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر اضافی لنک ایڈ کیا گیا ہے۔