شب برات آج منائی جائیگی گھروں میں عبادت کا اہتمام کیا جائیگا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) شب برات آ ج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔کرونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونیوالے لاک ڈاون کی وجہ سے شب برأت کے سلسلے میں ملک بھر کی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونیوالی محافل اور ذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہ ہو سکیں گی جبکہ فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری، رات بھر نوافل، ذکر اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔