رمیز راجہ نے حفیظ ‘شعیب کو ریٹائر منٹ کا مشورہ دیدیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب حفیظ اور ملک کو بین الااقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔ کوئی شک نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی کئی برس خدمت کی لیکن اب انہیں کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے، یہ صحیح موقع اور وقت ہے۔رمیز راجہ نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کے پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑیوں کا پول موجود ہے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔خیال رہے کہ حفیظ اور ملک نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم میں کم بیک کیا تھا۔