کرونا وائرس‘ متاثرین میں 260 بیگ راشن تقسیم کر دئے : محمد فاروق
وہاڑی(نامہ نگار) المکہ خدمت خلق کمیٹی لڈن نے کورونا وائرس متاثرین میں 260راشن بیگ تقسیم کر دے یہ بات کمیٹی کے صدر چوہدری محمد فاروق نے بتائی انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ المکہ خدمت کمیٹی اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے لڈن اور گردومضافات کے علاقوں چک 33،چک 35 مصطفیٰ آباد، رتہ ٹبہ 27بھٹہ ، قادر آباد، کوٹ غلام قادر، شریف آباد اور دیگر علاقوں میں متاثرین اور دیہاڑی دار طبقہ کو تلاش کر کے ان کے گھروں میں 260 کے قریب راشن بیگ پہنچائے گئے ہیں اور مزید راشن بیگ تیار کئے جا رہے ہیں بیگ میں 3500روپے مالیت کا ایک ماہ کا راشن موجود ہے اس موقع علاقہ کے معززین حاجی یونس جٹ، میاں ناصر کمبوہ، خرم شہزاد، ملک اظہر اعوان، ملک فیصل اعوان، چوہدری اشرف بھی ہمراہ تھے چوہدری محمد فاروق نے کہاکہ ملک و قوم کے مشکل کے اس وقت میں مخیرحضرات بالخصوص صاحب ثروت لوگوں کا ضرورتمند لوگوں کی معاشی ضروریات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔