مکرمی :کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک داؤن کیا گیا. جس کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کرنے والی لاکھوں فیکٹریاں اور گاڑیاں بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں ہیں. اسی بدولت زمین کو سانس لینے کا موقع مل گیا زمین اور ماحول نے خود کو ٹھیک کرنا شروع کر دیا. بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور اس کے برے اثرات کے مشاہدے کے دوران ماہرین نے اچھی اور مثبت خبر سنا دی دنیا کو سورج کی (الٹرا وائلٹ ) شعاعوں سے بچانے والی اوزون کی تہہ پھر سے بحال ہو رہی ہے. ماہرین کے مطابق اوزون لیئر 1988 کی سطح پر واپس آ چکی ہے. ماحولیاتی آلودگی اور فیکٹریوں سے اٹھنے والی زہریلی گیسوں کی وجہ سے اوزون کی تہہ خطرے میں تھی اور اس میں سوراخ ہونے کے باعث سورج کی مضر شعاعیں براہ راست زمین پر پڑرہی تھی. اور اسی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لے رہیں تھیں جن میں سرطان, جلد کی الرجی اور آنکھوں کی بیماریاں پھیل رہیں تھیں. لکین اب ماہرین کے مطابق اس کی بحالی کا کام شروع ہو گیا ہے اور امید ہے کہ یہ سو فیصد تک ٹھیک ہو جائے گی. کیوں کہ جب ایک در بند ہوتا ہے تو اللہ کریم دوسرا درکھول دیتا ہے۔
(فاطمہ اعجاز راولپنڈی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024